--> Badr By Zaid Zulfiqar Short story | Urdu Novel Links

Badr By Zaid Zulfiqar Short story

 Badr By Zaid Zulfiqar Short story بدر از زید ذوالفقار اُسے بھی اپنے حصے کی بدر لڑنی پڑی تھی۔ ہم سب کو لڑنی پڑتی ہے۔ زندگی میں کہیں نا کہیں،...

 Badr By Zaid Zulfiqar Short story



بدر

از زید ذوالفقار



اُسے بھی اپنے حصے کی بدر لڑنی پڑی تھی۔ ہم سب کو لڑنی پڑتی ہے۔ زندگی میں کہیں نا کہیں، کسی نا کسی صورت میں۔ جب جب ہم ایک اکیلے ہوتے ہیں، تنہا، بس ہم۔۔۔۔ اور سامنے ہزاروں کا لشکر۔ ہمیں تہس نہس کردینے پہ آمادہ۔ غیض و غضب میں پھنکارتا۔

اور کئی بار تو ہمیں اپنی مدد کو تین سو تیرہ بھی نہیں ملتے ہیں۔۔۔۔۔

اُس کے لئیے وہ سب تب سے شروع ہو گیا جب اس کا عزیز محبوب شوہر اسے چھوڑ گیا۔ گیا تو کسی کام کے سلسلے میں تھا، پر واپس نہیں آسکا۔ کم از کم جیسے گیا تھا ویسے تو نہیں۔۔۔۔

خون میں تر بتر۔۔۔ بے جان لاشہ۔۔۔۔

اور وہ پہلا دن تھا جب اس کے لئیے جنگ کے آثار شروع ہونے لگے۔

" عدت یہیں کرے گی یہ، کم از کم شوہر کی روح کو اتنا تو سکون بخشے "

ساس کا حکم تھا۔ میکے والے چلے گۓ۔ وہ دو بچوں کے ساتھ وہیں رہ گئی۔

بچوں کا باپ مر چکا تھا۔

اور وہ سب سے سگا اور سب سے سچا رشتہ تھا۔

باقی سب اب بس چاچے تاۓ بن کر رہ گۓ۔ وہ بھی بس نام کے۔ بس خانہ پوری کو۔

لمبا چوڑا بنک بیلنس اور جمع پونجی تو تھی نہیں۔ جو تھا وہ بھی لگ گیا تھا۔ وہ حقیقت میں خالی ہاتھ تھی۔ ساس سسر تو پہلے ہی باقی بیٹوں کا منہ دیکھتے تھے، اسکے ہاتھ پہ کیا رکھتے۔ تو بس۔۔۔۔ اب بچے اسکا منہ دیکھتے تو وہ نظریں چرا جاتی تھی۔

وہ یتیم ہوگۓ تھے پر یتیمی سمجھتے نہیں تھے۔ تبھی تو بچے کہلاتے تھے۔

عدت کے وہ چند ماہ گزارنا مشکل ہوگۓ تھے۔

تبھی اسکے شوہر کی فیکٹری سے پیغام آیا۔ اسکی جگہ خالی تھی جو اسکے بیوی بچوں میں سے کسی کو مل سکتی تھی۔ چاچے نے اپنے بیٹے کے لئیے کہا، دو بڑے تاۓ تھے۔ میرا حق ہے، نہیں میرا ہے۔

اور تب اس نے کلمہ پڑھا۔ اپنی ذات کا کلمہ۔ اپنی اولاد کے مستقبل کا کلمہ۔ وہ کلمہ پڑھ کہ باقی سب کے لئیے کافر ہوگئ۔

اور بس۔۔۔۔

بدر کی بنیاد پڑھ گئی۔

وہ ان میں سے ہی تھی، پر دشمن ہوگئی۔

" ہاۓ ہاۓ کیسی احسان فراموش۔ ہم نے اتنے مہینے کھلایا اور جاب کی باری آئی تو خود تن کر کھڑی ہوگئی۔ اتنی کم ظرف۔ ذرا تو سوچتی "

دیور جیٹھ نے روکنا چاہا۔

" ہمارے گھر کی عورت اب باہر دھکے کھاۓ گی، فیکٹریوں میں، بسوں میں۔۔۔ توبہ توبہ "

وہ میکے آگئی۔

وہ سسرال سے کم نہیں تھا۔ وہاں بھی رہنے کا کرایہ، طروز کے کھانے کا خرچ، بجلی کے بل میں حصہ، سب دینا تھا۔ اور آنے بہانے سو پچاس سو پچاس۔۔۔۔

وہ فیکٹری جاتی، پیچھے بچے بھوکے رہتے۔ بھابھیاں فرج کو تالا لگا دیتیں۔ بچا کھچا سالن، سوکھی روٹیاں۔۔۔۔

وہ چپ چاپ سب دیکھتی رہی۔ بچے اسے رو رو کر بتاتے۔ وہ خاموشی سے سنتی۔ اس برزخ سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

اسکے اپنے اسکی جان کے دشمن ہو رہے تھے۔ وہ انہیں اچھی نہیں لگتی تھی۔ وہ انکی ذات کے بت چھوڑ کر کچھ اور ہی عبادتوں میں لگی ہوئی تھی۔ جنگ تو چھڑنی ہی تھی۔ بدر تو لازم ہے۔

جب شر کے سامنے خیر جھکتا نہیں ہے تو بدر لازم ہو جاتی ہے۔

اس دن اسکے فیکٹری کے مینیجر نے اپنا پرپوزل اسکے سامنے رکھا تھا

" بیوی ہفتہ ہوا فوت ہوگئی۔ ایک دودھ پیتی بچی۔ ایک تین سال کا لڑکا۔ انکو ماں چاہئیے تھی، گھر کو عورت اور انکو بیوی "

اس روز وہ سوچوں میں ڈوبی واپس آئ۔

" سالن بچا نہیں، اچار ختم ہوگیا۔ بچوں نے چینے سے روٹی کھائی تھی۔ اسکے پاس جو آخری لال نوٹ تھے، وہ اب نہیں رہے تھے۔

اس رات اس نے دیر تک سوچا۔ بہت سوچا۔

ایک مرد، ایک گھر، بچوں کے لئیے ایک باپ تو اسکی بھی ضرورت تھا۔

بھائی تلملا اٹھے۔ بھابھیوں نے لعنتیں ڈالیں۔ سسرال والے بھی تھوکنے آگۓ

" سال نہیں ہوا اسے مرے اور اسکا ماتم بھی ختم۔۔۔ تھو تھو۔۔۔ اس لئیے جاتی تھی وہاں۔ چکر ہے اس سے۔ شرم نہیں آئی تجھے ؟؟؟ اپنے منہ سے بیاہ کی بات۔ بے غیرت"

وہ ہزار کا لشکر تھا۔ شائد زیادہ ہی تھے۔ ان کے سامنے اسکی حیثیت تین سو تیرہ سے بھی کم تھی۔ پر لڑنا تو تھا ناں۔ وہ شر کے سامنے جھک نہیں سکتی تھی۔

" اتنی تجھے شادی کی آفت آ رہی ہے تو میں کروا دوں گی تیرا نکاح، اپنے طریقے سے۔۔۔ "

اماں نے اسکے دھمُکے جڑ دئیے تھے۔

" کیا ڈھونڈو گی میرے لئیے ؟؟؟ کوئی رنڈوا، کوئی چھ چھ بچوں والا۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ مجھے کوئی ایسا چاہئیے جو مجھے پالے اور میرے بچوں کو نا کہ میں اسے کما کما کر کھلاؤں "

خیر خوب تُو تُو میں میں ہوئی۔ گھمسان کا رن۔

اس ہزار کے لشکر کے پاس سارا ساز و سامان پورا تھا کہ مقابل کو زخمی کیا جا سکے۔ گالیاں، لعنتیں ملامتیں۔۔۔ وہ جو ان سے اپنے لئیے خیر مانگ رہی تھی۔ کتاب کے بتاۓ طریقے کے عین مطابق۔

لیکن بدر کی وہ لڑائی شر کی فتح سے تو منسوب نہیں ہے۔۔۔

اس کا نکاح ہو گیا ان سے۔ وہ چار بچے۔ دو بن ماں کے، دو یتیم۔ اب دو ماں باپ پورے تھے۔ بدر تو خیر نے جیت لی تھی۔ طعنے تشنے تو خیر اب بھی ملتے تھے۔ معاشرے سے بھی بہت گالیاں سنی تھیں پر وہ ڈٹی رہی تھی۔

اور بس یہی جیت کا راز ہے۔

تم حق پہ ہو تو پھر ڈٹ جاؤ۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ مخالفوں کی صف کتنی لمبی چوڑی ہے، خدا تمہاری نصرت کے لئیے فرشتے ضرور ہی اتارے گا۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اکثریت سچ کی نمائندہ نہیں ہوتی ( سورت المائدہ آیت نمبر 100 )



COMMENTS

Name

After Marriage Based,1,Age Difference Based,1,Armed Forces Based,1,Article,7,complete,2,Complete Novel,634,Contract Marriage,1,Doctor’s Based,1,Ebooks,10,Episodic,278,Feudal System Based,1,Forced Marriage Based Novels,5,Funny Romantic Based,1,Gangster Based,2,HeeR Zadi,1,Hero Boss Based,1,Hero Driver Based,1,Hero Police Officer,1,Horror Novel,2,Hostel Based Romantic,1,Isha Gill,1,Khoon Bha Based,2,Poetry,13,Rayeha Maryam,1,Razia Ahmad,1,Revenge Based,1,Romantic Novel,22,Rude Hero Base,4,Second Marriage Based,2,Short Story,68,youtube,34,
ltr
item
Urdu Novel Links: Badr By Zaid Zulfiqar Short story
Badr By Zaid Zulfiqar Short story
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgtWKspC-U3uuMFefmI8c3LEkbNJ68ShKNEAjFJDKAKt60vM4pZgGbSSSs_6yIdHi5gtivKBguW0cNmU7ujJsk9wwohMaNdCoPTU7xgJHFbgHvOGJoev95LqY9xRRqaOtaEccY6C5r8cHHfJPoZ3U891Nf9r-SICSR2ecWJ5VB61agIg3z-0E2zULIv/w400-h400/280388919_487974353082082_7385119138656006983_n.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgtWKspC-U3uuMFefmI8c3LEkbNJ68ShKNEAjFJDKAKt60vM4pZgGbSSSs_6yIdHi5gtivKBguW0cNmU7ujJsk9wwohMaNdCoPTU7xgJHFbgHvOGJoev95LqY9xRRqaOtaEccY6C5r8cHHfJPoZ3U891Nf9r-SICSR2ecWJ5VB61agIg3z-0E2zULIv/s72-w400-c-h400/280388919_487974353082082_7385119138656006983_n.jpg
Urdu Novel Links
https://www.urdunovellinks.com/2022/05/badr-by-zaid-zulfiqar-short-story.html
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/2022/05/badr-by-zaid-zulfiqar-short-story.html
true
392429665364731745
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content