Apne Hisse Ki Shama By Zaid Zulfiqar Short story اپنے حصے کی شمع از زید ذوالفقار ایک بزرگ فرمایا کرتے ہیں " ہمارے گناہ تو گناہ ٹھہرے، ...
Apne Hisse Ki Shama By Zaid Zulfiqar Short story
اپنے حصے کی شمع
از زید ذوالفقار
ایک بزرگ فرمایا کرتے ہیں
"
ہمارے گناہ تو گناہ ٹھہرے، ہماری تو نیکیاں بھی گناہ ہی ہیں "
میں نے خود کو ملنے والی نعمتوں
میں ہمیشہ قلم کو بھی شمار کیا ہے۔ اس رحمان اور رحیم کا انعام ہی ہے کہ اس نے مجھے
یہ صلاحیت بخشی کہ میں لکھ سکتا ہوں، اپنی بات کہہ سکتا ہوں۔ جب میں نے اسے نعمت گردانا
تو پھر یہ خیال آیا کہ اس نعمت کا میں نے کیا حق ادا کیا ؟؟؟؟؟
کچھ کہانیاں جو کہ لائکس اور
کمنٹس کے ملنے نا ملنے پہ منحصر ہیں۔ جو لکھا، اسے سراہا گیا تو خوش رہا، کسی نے برا
کہا تو ناراض ہوگیا۔ اور جو لکھا تو کیا لکھا؟؟ کیا واقعی اپنی تئیں جسے میں نیکی سمجھتا
رہا وہ نیکی ہی تھی یا گناہ بن گیا ؟؟؟
تو بس تبھی میں نے وہ پوسٹ
دیکھی۔
ایک بہترین معاشرے کے قیام
کے لیے 101 آیات۔
دل چاہا ان پہ لکھوں۔ کچھ
ایسی کہانیاں جو کچھ سوچنے پہ مجبور کردیں۔ بھلے کوئی پڑھے نا پڑھے، داد و تحسین کی
پرواہ کئیے بغیر، لائکس اور کمنٹس کو ان دیکھا کر کے کچھ کہانیاں جو کم از کم میرا
ضمیر مطمئن کر سکیں۔
اور آج جب میں تیس کہانیاں
لکھ چکا، تیس آیات کو سمجھ چکا تو میں کتنا خوش ہوں، یہ بتانے سے قاصر ہوں۔ میرے حصے
کی شمع بہت ننھی سی سہی، پر میں نے روشن کردی ہے۔
اب آپکی باری ہے۔
آپکے حصے کا کام۔۔۔۔۔
اور وہ کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
101
نا سہی، تیس نا سہی، کسی ایک آیت ہی کو اپنی زندگی کا محور بنا لیں۔ کم سے کم ایک آیت
کو منتخب کر لیں اور عہد کر لیں چاہے کچھ ہوجاۓ، اس کے مطابق چلیں گے اور اسکا انکار
نہیں ہونے دیں گے۔۔۔۔۔
تو بس یہی آج کی کہانی ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے حصے کا کام کرو۔ اللّٰہ
پاک، اسکا رسول ص اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے ( سورت توبہ آیت نمبر 105 )
COMMENTS