--> Bharosa Gunah To Nahi By Zoi Rajpoot Short Story | Urdu Novel Links

Bharosa Gunah To Nahi By Zoi Rajpoot Short Story

 Bharosa Gunah To Nahi By Zoi Rajpoot Short Story بھروسہ گناہ تو نہیں زوئی راجپوت محبت ، پیار ، بھروسہ یہ  خوبصورت احساسات ہیں اور منافق جذب...

 Bharosa Gunah To Nahi By Zoi Rajpoot Short Story


بھروسہ گناہ تو نہیں

زوئی راجپوت


محبت ، پیار ، بھروسہ یہ  خوبصورت احساسات ہیں اور منافق جذبات بھی  ۔۔۔


یہ کسی کے نہیں پر سب کو چاہیے آہ ہ یہ  ادھوری دنیا ۔۔۔۔


°°°°°°°°°°°


اسلام و علیکم ڈائری میرا نام بیسمال ہے میں آج اپنا دل کھول کر تمہیں سنا رہی ہوں امید ہے تم محفوظ رکھو گی ۔۔۔۔


5 جون 2016 

کالج کے شروع سال میں سب خواب سا تھا خاص کر ہم جیسے لوگوں کے لیے جو گورمنٹ سکول میں دریوں پر بیٹھ کر دس جماعتیں پڑھے کہا دیکھی تھیں ماڈرن دنیا ۔۔۔


ہماری تو چار ٹیچر ہوتی تھیں جن میں دو کمزور نظر اور دو غصیلی ہائےےےے پر وہ تھیں بہت کمال آج بھی ان کا پڑھایا یاد ہے ۔۔۔۔


 سکول کے ختم ہوتے اور کالج کے شروع ہوتے اسباق بدلے استاد بدلے ہاں شاید ہم بھی ۔۔۔۔


میں بھی بدلی تھی پر میرا بدلنا نقصان دہ ثابت ہوا میرے لیے ۔۔۔


 وقت بھی کسی شرارتی چڑیا کا نام ہوگا جو لاکھ جتن کرنے کے باوجود ہاتھ سے نکل جاتی ہے ۔۔۔


آہ وہ کالج کا پہلا دن جب مجھے کچھ ایسے لوگ ملے جو میری زندگی میں بہت خاص ہونے والے تھے ۔۔۔


کامرس کی سٹوڈینٹ جو ریاضی کے نام سے بھی چڑتی تھی آج اسی ریاضی کی نئی کتابوں کو سینے سے لگائے کلاس میں گئی ۔۔۔


اللّٰہ پوچھے اینا کالج دیا کڑیاں نوں  توبہ وڈ کھان پیندیاں نے  ۔۔۔


﴿ اللّٰہ پوچھے ان کالج کی لڑکیوں کو کھانے کو دوڑتی ہیں ۔۔﴾


 اوہو بیسمال آج پہلا دن ہے کالج کا اور اب تم بھی ان کے رنگ میں رنگناں سیکھو چھوڑ دو یہ نورِ والا  کی بولی بولنا ۔۔۔


اپنے الفاظوں پے غور کر خود کو ڈپٹتی کلاس میں داخل ہوئی پہلی صفوں میں رکھی کرسیوں میں سے کھڑکی کے ساتھ لگی کرسی پر بیٹھ گئی ۔۔۔


اللّٰہ جی سب سہی کرنا کوئی غلطی نہ ہو جائے ہائے میں نے تو یہ بھی سنا ہے کے یہاں کی ٹیچریں ٹیسٹ بھی لے لیتی ہیں  ہائے مجھ سے نہ لیں بس ۔۔۔


میں  سب سے بے خبر خود سے باتیں کرتی خود میں مگن تھی ۔۔


کالے رنگ کے حجاب میں سفید قمیض شلوار  سفید دوپٹہ جو دونوں کندھوں پر سیٹ کیا گیا تھا (کالج یونیفارم)  میں معصوم بھوڑی آنکھوں والی گڑیا جو  اپنے انے والی کل سے انجان تھی  ۔۔۔۔


سنئے کیا میں یہاں بیٹھ جاؤ ۔۔۔


ایک لمبے قد والی لڑکی چشمہ لگی آنکھیں معصوم صورت تیکھے نین نقش سلجھا لہجہ وہ بیسمال کو بہت پسند آئی ۔۔۔


کیوں نہیں بیٹھ جائے ۔۔۔۔


اسلام و علیکم میرا نام" درع " ہے 


پہلے دن کی ہچکچاہٹ دونوں طرفہ تھی نہ درع  کو کوئی بات سوجھ رہی تھی نہ بیسمال کو دوستی کا آغاز بھی  چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہوا ۔۔۔


وقت بیتا تو پڑھائی مشکل ہوئی ایک سادہ اردو میڈیم پڑھنے والے بچوں کو کہاں انگریزی کے اسباق یاد ہونے تھے خیر گھر والوں کی ضد اور اس بات نے کے سادہ پڑھنا ہے تو گھر میں اگر کالج جانا ہے  تو کوئی مشکل موضوع چنو ۔۔۔


اللّٰہ اللّٰہ کر کے لوگوں کی دیکھا دیکھی میں بھی کالج پہنچ ہی گئی  ۔۔۔


امی یہ ریاضی اور اکاؤنٹس کی موٹی کتابیں میرے پلے نہیں پڑتی ۔۔۔


کیا بات ہے سمی تمہیں سکون نہیں یہ جو ہر وقت چخ چخ کرتی ہو ۔۔۔۔


میں کافی جھنجھلائی سی اپنی کے پاس گئی اور آگے سے امی نے خوب سنائی ۔۔


حد ہے اماں یہ نہ کہنا کے بیٹا کیوں نہیں سمجھ آ رہی بھائی سے کہو پر نہیں آپ نے تو مجھے ہی سنانی ہوتی ہیں ۔۔۔


شکوے وہی جو روز ہوتے تھے بھائی کے پاس جاتی تو وہ پڑھانے سے منع کر دیتا اور اگر بھائی کی شکایت لگاتی تو پھر بھی سننے کو ملتی۔  ۔۔


تڑلے منتیں کر کے میں نے اپنے گاؤں کی ہی ایک اکیڈمی جوائن کر لی ۔۔۔


پہلی بار لڑکوں میں پڑھنے گئی خود کو بہت سمجھایا کے نہیں کوئی دیکھے اگنور ہائےےے پر ظالم یہ گناہگار آنکھیں تو بند ہو سکتی ہیں حسیں کون بند کرے ۔۔۔


میری دوستیں سب کہتی تھی کے تم اپنے کزن سے شادی کرو گی حالانکہ میں جانتی تھی ایسا ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔


 میرا کزن دانش آج بھی مجھے پسند کرتا ہے پر میں نہیں یا شاید میں کسی کو بھی نہیں کروں گی ۔۔۔


ایک لڑکی اپنی زندگی کے ہمسفر میں تین چیزیں تلاش کرتی ہیں ۔۔۔


ایک جو اس کی ہر بات سمجھے ۔۔


دو  محبت کرے آخری سانس تک ۔۔۔


تیسرا بھروسہ دونوں طرفہ قائم رکھے ۔۔۔


°°°°°°


وہ آنکھیں ۔۔۔۔


جب بھی رات سونے کے لیے آنکھیں بند کرتی تو آنکھوں کے پردے پر وہ دو آنکھیں نظر آتی جو چھپ کر دیکھتی تھی ۔۔۔۔


ان میں حوس نہ تھی ان میں کچھ اور تھا جو میں سمجھ نہ سکی ۔۔۔


بیسمال مجھے لگتا ہے وہ بی اے  والا لڑکا تجھے پسند کرتا ہے دیکھ کیسے چوڑی چوڑی دیکھ رہا ۔۔۔


اوہو فریحہ کیا بات کر رہی ہو خدا خدا کرو میں ایسی لڑکی نہیں ہو میں پرھنے آتی ہوں ۔۔۔۔


میری دوست فریحہ (سکول کے زمانےکی ) میرے کان  میں سرگوشیاں کرتی مجھے متوجہ کروا گئی ۔۔۔


دن گزرے اور بیسمال کی پسند پروان چڑھی


کالج گراؤنڈ میں بیٹھی بیسمال مسلسل ان آنکھوں کو سوچ رہی تھی ۔۔۔۔


سمی تم  کہاں کھوئی ہوتی ہو  اب تو ہم سے بھی کھنچی کھنچی رہتی ہو خیر تو ہے ۔۔۔


ہاں ہاں بس کچھ نہیں وہ اکیڈمی کی بات یاد آ گئی کافی کچھ ہوتا مزاق مستی بس وہی یاد کر رہی تھی ۔۔۔


لیکن اکیڈمی میں لڑکے بھی ہوتے ہیں بچ کے رہنا تم نے بتایا تھا تمہارا خاندان کیسا ہے اس لیے کوئی بھی بیوقوفی مت کرنا سنبھل کر رہنا ۔۔۔۔


اوہوو در تمہارے لیکچر پھر شروع ہو گئے بچی نہیں ہوں میں اچھا برا جانتی ہوں اپنا۔۔۔۔


اتنا کہتی بیسمال وہاں سے اٹھ کر چلی گئی ۔۔۔


اہ ہ۔ کاش میں در کی بات مان جاتی آج پچھتاوا نہ ہوتا ۔۔۔

پتہ ہے ڈائری  پھر کیا ہوا ۔۔


میں اس آنکھوں والے سے رابطہ کیا اس کی باتیں مجھے پاگل کرنے کو کافی تھیں ۔۔۔


اس کا عزت سے بات کرنا اکیڈمی میں بھی بات کرتے ہوئے نظریں جھکا جانا دیوانہ کر گیا مجھے


دن گزرے اور ایک مہنے بعد اسے مجھے شادی کا کہا تمہیں پتہ ہے ڈائری میں ڈر گئی تھی سچی مجھے لگا ہائے یہ کیا ۔۔۔


میں نے فریحہ کو بتایا تو اس نے کہا کر لو  دو دن سوچا اور ہاں کر دی ۔۔۔۔۔

 

کاش میں نہ کرتی کاش میں رابطہ ختم کر دیتی ۔۔۔۔


8  اکتوبر   میری زندگی بدل گئی کوئی میری زندگی میں شامل ہوا تھا اس دن ۔۔۔


پیار و محبت کی بہت باتیں ہوئی وہ اکثر مجھے کہتا تھا دیکھنا ایک دن تم خود مجھے چھوڑ جاؤ گی  اور میں نہ سمجھ سکی وہ کیوں کہتا تھا ۔۔۔


مجھے در نے بھی سمجھایا مت کرو پر نہ مانی ۔۔۔


پھر یوں ہوا کہ زوال آیا

میری ہستی بستی اجاڑ آیا


چار مہینے میں اس سے صرف فون پے بات کی تھی کبھی ملے تک نہ تھے ہم ۔۔۔


میری بہن کو جب پتہ لگا تو پتہ ہے اس نے کیا کہا ڈائری۔۔


 کہتی میں نے محبت میں کچھ نہیں پایا تم کر کے دیکھ لو شاید کچھ حاصل ہو جائے ۔۔۔۔


افف کاش وہ روک لیتی وقتی نفرت سہی میں سنبھل جاتی ۔۔۔۔


وہ پین رکھ دونوں ہاتھ میں چہرا چھپائے پھوٹ پھوٹ کر رو دی  کتنا کرب تھا ان سسکیوں میں بیسمال کے آنسو ڈائری پے لکھے لفظوں پر گر رہے تھے شاید اس سیاہی کو بھی یہ آنسو برداشت نہ ہوئے جو وہ سوکھنے کی بجائے خود بھی پھیل گئی ۔۔۔۔


نیم اندھیرے کمرے میں گونجتی سیسکیاں آہستہ آہستہ مدھم ہوئی  خود کو سنبھالتی وہ ایک دفعہ پھر پین پکرگئی ۔۔۔۔


مجھ میں نہ اب برداشت کم ہو گئی ہے سانس میں بھی تکلیف ہے اور پتہ ہے اب سب کے سامنے ہنسا بھی نہیں جاتا پھر بھی سب کرتی ہوں ۔۔۔


پتہ ہے تب کیا ہؤا تھا میرا ایک کزن مجھے تنگ کر رہا تھا جب میں نے  فارس کو وہ سب کچھ بتایا تو وہ لڑنے چلا گیا یہ بھی نہ سوچا کے ہمارے بیچ ایسا کوئی تعلق نہیں جس کی بنا پر وہ میرا دفاع کر سکے  بات بڑھ گئی پر تکلیف تب ہوئی جب میری اور اس کی باتیں لوگوں کے منہ سے سننے کو ملی ۔۔۔


میری بہنوں نے کہا وہ غلط ہے شرابی ہے جواری ہے غلط کام کرتا ہے نشہ بیچتا ہے اس سب میں اس کے گھر والے بھی شامل ہیں ۔۔۔


پر میں جانتی تھی یہ سب جھوٹ ہے وہ ایسا نہیں وہ فارس ہے ایسا ہو ہی نہیں سکتا کے جاناں کہنے والا فارس غلط کام کرے لیکن میں کچھ بول بھی نہ سکی کیونکہ سب کہتے تھے تمہاری باتیں اسی نے پھیلائی ہیں ۔۔۔۔


میرے کزن نے اسے گھٹیا آفریں کی جو میں لکھنے سے بھی قاصر ہوں ڈائری میں خود میں ہی دفن ہو جاتی ہوں ۔۔۔


پر پتہ میری بہنوں نے بہت ساتھ دیا میرا خاص کر در نے اس نے مجھے برا بھلا نہیں کہا بلکہ گلے سے لگا کے کہا میں تمہارے ساتھ ہوں اندھیروں سے میں نکالوں گی تمہیں ۔۔۔۔


 پھر میرے اوپر قیامت بھی گزری  میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا فارس کو ہماری باتیں میری بہنوں کو بتاتے ہوئے میری دوستوں کو سناتے ہوئے اور تب کچھ ٹوٹا تھا اندر پر آواز کسی کو نہ آئی لیکن میری سماعت سن سکتی تھی وہ شور اس حد تک زیادہ تھا کے یوں لگتا تھا میں بہری ہو جاؤں گی ۔۔۔۔


میں ابھی سنبھلی نہیں تھی کہ ایک اور قیامت ٹوٹ پری مجھ پر۔ ۔۔۔


12  دسمبر  یہ تاریخ میں بھول  نہیں سکتی ڈائری  ۔۔۔


اس رات میں نے خود کو خود ختم کیا تھا  ۔۔۔۔۔۔


ہاتھ سے پین چھوٹ گیا تھا سانس اکھڑ رہی تھی  پر وہ سب لکھنا چاہتی تھی  کانپتے ہاتھوں سے ایک دفعہ پھر وہ لکھنا شروع ہوئی ۔۔۔


میں نماز پڑھ کے آئ جب مجھے میری بہن کہتی ہے جاؤ قرآن پکڑ کے لاؤ ۔۔۔


میں انجان تھی اپنی موت سے ۔۔۔


میں لے کر آئی جب دینے لگی تو کہتی ہے پکڑ کے رکھو اور کھاؤ قسم کے تمہارا کوئی ناجائز تعلق نہیں تھا اس کے ساتھ ۔۔۔


ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا پتہ ہے تب احساس کیا تھے ۔۔۔


کاش کے زمین پھٹے اور میں اس میں سما جاؤں ۔۔۔۔


پر شاید خدا کو منظور نہیں تھی موت میری میں زندہ رہی اور اپنی عزت نفس خوداری سب کچھ گنوا گئی ۔۔۔


اس کے بعد صرف کہا ان سے کے میں کبھی شکوہ نہیں کروں گی  آج چار سال ہو گئے ہیں میں زندہ ہوں  اور کوئی شکوہ نہیں کسی سے بھی ۔۔۔


پر کل کچھ یوں ہوا کہ میں نے  تمہیں لکھنے کی ٹھان لی جاننا چاہو گئی ڈائری کہ کیا ہوا تھا کل ۔۔۔۔


 میری ہی بہن دوسری بہنوں سے  کہہ رہی تھی کہ بھئی ہم کسی کے بارے کچھ نہیں بتا سکتے جب ہماری بہن کا ہی نہیں پتہ کیا پتہ کسی کا گندا خون بھی پلا ہو اور جب منزل نہ ملی تو ختم کر آئی ہو  ۔۔۔۔۔۔


میں اور کچھ نہیں لکھ سکتی ڈائری کیونکہ یہاں میرے پاس الفاظ ختم ہو گئے ہیں ہاتھ ساتھ  چھوڑ گئے ہیں آنکھیں دیکھنے سے منع کر چکی ہیں ہو سکے تو مجھے معاف کرنا میں نے تمہیں بھی ادھورا چھوڑ دیا ۔۔۔۔


 وہ صفحے کے آخر میں پین کی نپ توڑتی ڈائری بند کر اسے میز پے رکھتی جائے نماز پر بیٹھ گئی ۔۔۔۔


اے دو جہاں کے مالک سے مالک و مختار تو رحیم بھی ہے کریم بھی  اے میرے رب کائنات تو سب جانتا ہے  میں کسی سے شکوہ نہیں کروں گی پر آج میں تجھ سے شکوہ کرنے آئی ہوں ۔۔۔


میں جان گئی کے غلطی میری تھی پر دل تو تیرا تھا تو چاہتا تو موڑ لیتا پر تو نے میرے دل میں جگہ بنائی اس کی میں یہ نہیں کہوں گی کے محبت تھی وہ میری نہ محبت  ہو ہی نہیں سکتی یک طرفہ محبت کا وجود ہوتا ہی نہیں ہاں یہ ضرور کہوں گی کہ بھروسہ تھا میرا ۔۔۔


اے مالک میں نے غلطی کی گناہ نہیں پھر یہ سزا کیوں ۔۔۔


وہ ہچکیاں لیتی سارا غبار نکال رہی تھی اندر کا ۔۔۔


میرے مالک میرے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں بس یہ کہوں گی بھروسہ گناہ تو نہیں ۔۔۔۔


اتنا کہتی وہ جائے نماز پر ہی سو گئی ۔۔۔۔


سمی اری او سمی اٹھ ناشتہ بنا تیرے بابا نے  کام کام پر جانا ہے پتہ بھی ہے  دیر سے جائے تو مالک تنخواہ کاٹ لیتا ہے ۔۔۔


سمینہ بی بی مسلسل بیسمال کو آوازیں دیتی تھک کر کمرے کا رخ کیا ۔۔۔


اے لو میں کب سے آوازیں دے رہی ہوں اور یہ یہاں سوئی پڑی ہے ارے اٹھ جا یہ بھی کوئی سونے کی جگہ ہے ۔۔۔۔


وہ کافی آوازیں دیتی رہی جب سمی میں کوئی حرکت نہ ہوئی تو وہ اپنے خاوند کو آوازیں دینے لگ گئی ۔۔۔۔


ارے او ارحم کے آبا یہ دیکھو میری بچی کو کیا ہو گیا ۔دیکھا دیکھی سب سمی کے کمرے میں موجود تھے جب بھائی آگے بھر کر سمی کو دیکھا


إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ


اور پھر کمرے میں گونجتی رہی اپنوں کی چیخیں ۔۔۔


ہوا چلی اور ڈائری میں رکھے پین کی بدولت صفحے پھڑپھڑانے لگے اور آخری سطر پے یہ لکھا رہ گیا ۔۔۔


بھروسہ گناہ تو نہیں ۔۔۔۔۔


ختم شد۔۔۔




COMMENTS

Name

After Marriage Based,1,Age Difference Based,1,Armed Forces Based,1,Article,7,complete,2,Complete Novel,634,Contract Marriage,1,Doctor’s Based,1,Ebooks,10,Episodic,278,Feudal System Based,1,Forced Marriage Based Novels,5,Funny Romantic Based,1,Gangster Based,2,HeeR Zadi,1,Hero Boss Based,1,Hero Driver Based,1,Hero Police Officer,1,Horror Novel,2,Hostel Based Romantic,1,Isha Gill,1,Khoon Bha Based,2,Poetry,13,Rayeha Maryam,1,Razia Ahmad,1,Revenge Based,1,Romantic Novel,22,Rude Hero Base,4,Second Marriage Based,2,Short Story,68,youtube,34,
ltr
item
Urdu Novel Links: Bharosa Gunah To Nahi By Zoi Rajpoot Short Story
Bharosa Gunah To Nahi By Zoi Rajpoot Short Story
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjUBKhaGp6SIA4uNFHZRMPgLcnFuEU2umdy4ALQ8SYkvdtiEw07ELfluGrixm4Px1bo6is48xqCBi2pCdlVjZad7_X8_fS8gjjwWxShHsjJ7NwALUziVpCY3CHH5_x7jolgtjz3CeqS9Y3huctb8w_dTI6_KQ9GDqnSkLdU7W0pkXDYMB1mFZLZuIseRg/w400-h400/304987138_203964535306669_3103366214734543915_n.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjUBKhaGp6SIA4uNFHZRMPgLcnFuEU2umdy4ALQ8SYkvdtiEw07ELfluGrixm4Px1bo6is48xqCBi2pCdlVjZad7_X8_fS8gjjwWxShHsjJ7NwALUziVpCY3CHH5_x7jolgtjz3CeqS9Y3huctb8w_dTI6_KQ9GDqnSkLdU7W0pkXDYMB1mFZLZuIseRg/s72-w400-c-h400/304987138_203964535306669_3103366214734543915_n.jpg
Urdu Novel Links
https://www.urdunovellinks.com/2022/09/bharosa-gunah-to-nahi-by-zoi-rajpoot.html
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/2022/09/bharosa-gunah-to-nahi-by-zoi-rajpoot.html
true
392429665364731745
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content