--> Bila Unwan By Zaid Zulifqar Short story | Urdu Novel Links

Bila Unwan By Zaid Zulifqar Short story

 Bila Unwan By Zaid Zulifqar Short story بلا عنوان زید ذوالفقار وہ چاروں دوستیں یاسمین کے گھر جمع تھیں۔ ہر مہینے کم از کم ایک بار وہ یہ گیٹ ...

 Bila Unwan By Zaid Zulifqar Short story



بلا عنوان

زید ذوالفقار


وہ چاروں دوستیں یاسمین کے گھر جمع تھیں۔ ہر مہینے کم از کم ایک بار وہ یہ گیٹ ٹو گیدر رکھتی تھیں۔ وہ چاروں بچپن کی دوستیں جمع ہوتیں، اپنے دکھ سکھ شئیر کرتیں۔ وہ ایک دن جو بس ان سب کا ہوتا تھا۔

اب بھی یاسمین چاۓ لیکر آئی تو موضوع بچے تھے۔ نائلہ کا چھوٹا بیٹا چار ماہ کا تھا اور یاسمین کی بیٹی ساڑھے چار ماہ کی۔

" بس یار بچے پالنے بہت مشکل ہیں۔ اب میرا عدیل ہے ناں، پچھلے دو ماہ سے اسکا پیٹ ہی ٹھیک نہیں ہو رہا۔ الٹیاں، ڈائریا۔ دو دن بمشکل سکون سے گزرتے ہیں پھر وہی حال۔ ہر ہر ڈاکٹر کو دکھا لیا ہے۔ کوئی بات نہیں بنی "

سلمیٰ کہہ رہی تھی۔ اسکا بیٹا ڈیڑھ سال کا تھا۔

" ٹھوس غذا تو ہضم ہی نہیں کرتا۔ دودھ بھی بس مارے باندھے اور وہ بھی دہی بنا کے نکال دیتا ہے۔ جب سے دودھ چھڑوایا ہے تب سے یہی حال ہے "

" دودھ بدل کے دیکھ لو۔ بلکہ وہ میں نے جو بتایا تھا وہ دو۔ "

یاسمین نے کہا تو نائلہ نے ٹوکا

" دفع کرو وہ گندی سی لوکل کمپنی۔ فارمولا تو انٹرنیشنل ہے۔ میں نے پچھلے ہفتے ہی منگوایا ہے۔ باہر کا ہے۔ مہنگا ہے لیکن اچھا ہے۔ اب معید کو میں اسی پہ لے آئی ہوں "

یاسرہ نے حیرانی سے اسے دیکھا

" ابھی سے ؟؟ یار ابھی تو بہت چھوٹا ہے۔ ایک سال تو دودھ پلاؤ اسے اپنا "

وہ کانوں کو ہاتھ لگا گئی

" ایک سال میں میرے پلے کیا رہ جاۓ گا بیوقوف ؟؟ وہ تو چوس جاۓ گا مجھ پوری کو۔۔۔ نا بھئی مجھ سے تو نہیں ہوگا یہ۔ ویسے بھی یہ پرانی باتیں ہیں۔ اب ہر چیز ریڈی میڈ اور اچھی موجود ہے تو یہ جوکھم کیوں اٹھانے "

یاسمین نے تائید میں سر ہلایا

" میں نے تو خود بڑی بیٹی کو بمشکل چھ ماہ دودھ پلایا پھر بس ہوگئی۔ دانت نکال لئیے تھے تو کاٹنے لگ گئی۔ میں نے کہا چل ایسے تو ایسے ہی سہی، چل پی اب فیڈر ہی "

وہ سب ہنس پڑیں

" یار بات یہ ہے کہ زمانہ بدلے تو ساتھ بدلنا چاہئیے۔ وہ پرانے زمانے کی عورتیں تھیں کی دو دو چار چار سال دودھ پلاتی تھیں۔ نا اپنا ہوش، نا بیوٹی کی پرواہ۔ جسم لٹک رہا ہے بلا سے۔ اب یار اویرنیس آگئی ہے "

نائلہ نے رسان سے کہا

" لیکن پرانی مائیں ساسیں نہیں سمجھتی ناں یہ باتیں۔ اب عدیل جب بیمار ہوتا ہے، ساس فوراً جتا دیتی ہیں دیکھا تیرا دودھ پیتا رہا تو ٹھیک تھا۔ اب بیمار ہو گیا۔ یار میرا کیا قصور کہ وہ خود پینا چھوڑ گیا "

" بالکل "

یاسمین نے تائید کی۔ یاسرہ نے نفی میں سر ہلایا

" میں نے تو بھئ اپنے علی کو دو سال بعد ہی دودھ چھڑوایا۔ جو ماں کے دودھ کی بات ہے وہ اور کہاں۔ اب رمشہ کو بھی نہیں چھڑواتی اگر دوبارہ پریگننسی نا ہو جاتی "

نائلہ نے اسے مزاحاً دیکھا

" تیری تو کیا بات ہے۔ جٹنی ہے تُو تو۔ ہمارا کیا مقابلہ تیرے سے بھئ۔۔۔۔ "

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پچیس سال بعد

وہ چاروں دوستیں ہمیشہ کی طرح مہینے کے آخر میں اکٹھی ہوئی تھیں۔ آج میٹنگ پلیس نائلہ کا گھر تھا۔ وہ تھکی تھکی سی بیڈ سے ٹیک لگاۓ نیم دراز تھی۔ برابر میں سلمیٰ بیٹھی اسے فیکھ رہی تھی

" کچھ فرق محسوس ہوتا ہے تمہیں کیمو تھراپی کا ؟؟؟ کتنا ٹریٹمنٹ تو ہو گیا اب، کوئی فرق پڑ رہا ہے ؟؟؟ "

اسے چھ ماہ پہلے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اب اسکا کیمو چل رہا تھا

" ابھی تو تکلیف میں ہی ہوں۔ دل گھبرایا رہتا ہے۔ طبیعت بھی بوجھل سی۔ کہتے ہیں ابھی کچھ ماہ اور۔"

وہ چپ رہ گئی

" بس بیماریوں سے تو اللّٰہ اپنی پناہ میں رکھے۔ یہ تو جونک بن کر چپک جاتی ہیں۔ اب میرے عدیل کی جان کب چھوڑی ڈائریا نے۔ ڈیڑھ سال عذاب بھگتا میرے ننھے سے بیٹے نے۔ قبر تک لے گئی بیماری "

اسکی آنکھیں بھیگنے لگی تھیں۔ یاسمین نے رسان سے اسکے کندھے ہپ ہاتھ رکھا

" بس یار اللّٰہ کے کام ہیں کیا کریں، صبر ہی کر سکتے ہیں "

" تم سناؤ، اب دوبارہ تو مسئلہ نہیں ہوا علینہ کو ؟؟ "

" کہاں یار۔ ڈاکٹر کہتے ہیں ہڈیاں بہت ویک ہیں۔ آسانی سے فریکچر ہو سکتی ہیں۔ بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے۔ لائف لانگ علاج ہے اسکا تو۔ "

وہ چپ رہ گئی

" وہ مجھ سے لڑتی ہے کہ مما مجھے بھی لائبہ کی طرح کم  از کم چھ ماہ تو دودھ پلا دیتیں تو یہ نا ہوتا۔ "

نائلہ نے سسکاری بھری

" مجھے تو ڈاکٹر نے پہلی ملاقات میں ہی کہہ دیا تھا کہ دو بچوں کے ہوتے ہوۓ بریسٹ کینسر کیسے کروا لیا آپ نے۔ کہتے ہیں اچھا بچاؤ کرتی ہے بریسٹ فیڈنگ کینسر سے۔ اب اللّٰہ نے تو پہلے ہی علاج بھج رکھا تھا میرے پاس۔ میں نے ہی قدر نہیں کی تو کسی سے کیا گلہ "

یاسرہ نے اسے بغور دیکھا

اسکے بال جھڑ گۓ تھے۔ آنکھیں اندر کو دھنسی تھی۔ سوکھی کھال

" بس یار ہمیں یہ فکر ہوتی ہے کہ بچہ ہمیں نچوڑ لے گا۔ اب بیماری نے نچوڑا ہے تو پتہ چلا ہے "

وہ اس سے پوچھنے لگیں

" تم سناؤ علی کیسا ہے ؟؟؟ اور رمشہ ؟؟ "

وہ مسکرائی

" ٹھیک ہے ماشاءاللہ۔ رمشہ بھی وہیں شوہر کے پاس ہی ہے انگلینڈ۔ اگلے ماہ کی تاریخ دی ہے ڈاکٹر نے۔ "

" اچھا ما شاءاللہ "

" عمرے کا سوچ رہی ہوں اس سال بھی۔ فارحہ کو لے جاؤں گی "

" بھئی ماشاءاللہ تم تو ابھی بھی انر جیٹک ہو۔ میری تو ہڈیاں چاٹ گئ ہیں بیماری۔ دو قدم چلوں سانس پھول جاتا ہے "

یاسمین نے اسے دیکھ کر کہا تھا۔

وہ سب کچھ دیر کے لئیے خاموش رہ گئیں۔

تبھی بیرونی دروازے پہ دستک ہوئی تھی۔ نائلہ کی بہو اندر آئی ٹھی۔ گود میں چھ سالہ بچی

" امی میں زرا کام سے جا رہی ہوں۔ علینہ کو میڈ کے پاس چھوڑ رہی ہوں آپ دیکھ لیجئے گا۔ اسکا فیڈر اور دودھ وہیں کمرے میں ہے۔ وہ پلا دے گی۔ ساتھ نہیں لے جا رہی کہ وہاں تنگ کرتی ہے۔ بار بار دودھ مانگتی ہے تو اچھا نہیں لگتا سب کے سامنے کھول کے بیٹھ جانا۔ آپ دھیان رکھیے گا۔۔۔۔ "

وہ کہہ کر نکل گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ ( سورت البقرہ آیت نمبر 233 )

 




COMMENTS

Name

After Marriage Based,1,Age Difference Based,1,Armed Forces Based,1,Article,7,complete,2,Complete Novel,634,Contract Marriage,1,Doctor’s Based,1,Ebooks,10,Episodic,278,Feudal System Based,1,Forced Marriage Based Novels,5,Funny Romantic Based,1,Gangster Based,2,HeeR Zadi,1,Hero Boss Based,1,Hero Driver Based,1,Hero Police Officer,1,Horror Novel,2,Hostel Based Romantic,1,Isha Gill,1,Khoon Bha Based,2,Poetry,13,Rayeha Maryam,1,Razia Ahmad,1,Revenge Based,1,Romantic Novel,22,Rude Hero Base,4,Second Marriage Based,2,Short Story,68,youtube,34,
ltr
item
Urdu Novel Links: Bila Unwan By Zaid Zulifqar Short story
Bila Unwan By Zaid Zulifqar Short story
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg5SctCVnhvdWIgem9pUaM1qM3S-7jeSzIRetUUcp3K6kk42CSzDn1qSPuDxZAwOCt9vtLJylvN_SyzRNxtiOGolLEVL2JacTbccFSzNfnuiSpU5x9wEN1Yggvg9MWRe4ja2ZMK3wdcVlcvjyGVzSNPQLtlWVkW_rTTU0Cjvw-b-LQKyQeMGbB83D2h/w400-h400/281626068_491087539437430_6455762117496068596_n.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEg5SctCVnhvdWIgem9pUaM1qM3S-7jeSzIRetUUcp3K6kk42CSzDn1qSPuDxZAwOCt9vtLJylvN_SyzRNxtiOGolLEVL2JacTbccFSzNfnuiSpU5x9wEN1Yggvg9MWRe4ja2ZMK3wdcVlcvjyGVzSNPQLtlWVkW_rTTU0Cjvw-b-LQKyQeMGbB83D2h/s72-w400-c-h400/281626068_491087539437430_6455762117496068596_n.jpg
Urdu Novel Links
https://www.urdunovellinks.com/2022/05/bila-anwan-by-zaib-zulifqar-short-story.html
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/2022/05/bila-anwan-by-zaib-zulifqar-short-story.html
true
392429665364731745
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content