Aqsa Bula Rahi Hai By Zaid Zulifqar اقصیٰ بلا رہی ہے از زید ذوالفقار حکم ہوا انہیں ختم کردو !!!!! یہ خدا خدا پکارتے اب وہ نہیں ہ...
Aqsa Bula Rahi Hai By Zaid Zulifqar
اقصیٰ بلا
رہی ہے
از زید
ذوالفقار
حکم ہوا انہیں ختم کردو !!!!!
یہ خدا خدا پکارتے اب وہ نہیں
ہیں
وہ جو تین سو تیرہ تھے پر
ہزاروں پہ بھاری تھے۔۔۔۔
یہ آوزیں تو بس شور ہیں
یہ مارے باندھے کی عبادتیں،
یہ منہ پہ مار دی جانیوالی نمازیں، یہ فاقے، یہ زیارتیں۔۔۔
فیصلہ ہوا کہ اب انہیں ختم
کردیں
قبلہ اوّل کو بدل ڈالو ایک
جنگ کے میدان میں
اب کوئی عمر رض، کوئی علی
رض نہیں رہا
ماؤں نے بچے تھپکیاں دیکر
سلا دئیے
جو نہیں سوۓ وہ موٹو پتلو دیکھ رہے ہیں
تو بس حکم ہوا فائر !!!!!
نماز پڑھنے کی اجازت نہیں
ہے
خدا کو پکارنے کی اجازت نہیں
ہے
سانس بھی مت لو، خبردار۔۔۔۔۔
یہ گھر خالی کرنا ہی ہوگا۔۔۔۔
جاؤ چلے جاؤ کہیں بھی کہ اب
یہ ہمارا گھر ہے
جاؤ بلا لاؤ مدد کو کہ پچاسیوں
مسلم ملک ہیں
کہو " فلسطین بلا رہا
ہے۔۔۔ اقصیٰ کی پکار سنو "
سنا ؟؟؟؟ کسی نے ؟؟؟؟ کسی
ایک نے ؟؟؟؟
کوئی آیا ؟؟؟؟ ہاہاہا۔۔۔۔
افسوس۔۔۔۔
سب کے اپنے مسئلے ہیں
تیل، گیس، سونا، لڑائیاں،
شعیہ سنی، لاک ڈاؤن الا بلا
تم تو ایسا کرو چلے جاؤ، کہیں
دور۔۔۔۔ چلے جاؤ۔۔۔
وہ کہتے ہیں جہاد کا حکم تو
سالوں پہلے کا تھا
وہ اس زمانے کی آیتیں ہیں
وہ تمہارے باپ دادا کی آخری
پیڑی
کہ اب انہیں یہ سب متروک لگتا
ہے۔۔۔۔
اب کون جہاد کرتا ہے۔۔۔ اب
تو بس سب کچھ ٹرینڈ کرتا ہے۔۔۔۔۔
تمہیں بھی ایک ہیش ٹیگ دیدیں
گے۔۔۔۔
سیو فلسطین، سیو اقصیٰ
یہ ٹرینڈ کرے گا اور پھر بس۔۔۔۔
خاموشی۔۔۔ جامد خاموشی۔۔۔۔ یہاں تک کہ پھر فائرنگ ہوگی۔۔۔۔ تمہیں تمہاری مسجد میں،
قبلہ اوّل میں شہید کردیں گے۔۔۔۔۔
تو بہتر ہے چلے جاؤ۔۔۔۔
تمہارے ساتھ تو ابھی ارطغرل
دیکھ رہے ہیں،
تمہاری باری ابھی نہیں آئی۔۔۔۔
حکم ہوا انہیں مٹا دو۔۔۔۔
مٹا دینا ہی ہمارا مقصد ہے،
کہ ان کا مقصد تو اب یہ خود
نہیں جانتے۔۔۔۔
حکم ہوا انہیں ختم کردو،
کہ یہ چیخیں گے، روئیں گے،
پکاریں گے
اور پھر ختم ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انصاف کے حصول کے لیے مضبوطی
سے کھڑے ہو جایا کرو ( سورت النساء آیت نمبر 135 )
COMMENTS