--> Hasd By Asma Tayyab Short Story | Urdu Novel Links

Hasd By Asma Tayyab Short Story

 Hasd By Asma Tayyab Short Story حسد اسماءطیب   سبین کو دیکھا تھا تم  نے آج کیسے تیار تھی وہ میڈم ! نہ جانے خود کو کیا سمجھ رہی تھی ،میرا بس...

 Hasd By Asma Tayyab Short Story


حسد

اسماءطیب

 

سبین کو دیکھا تھا تم  نے آج کیسے تیار تھی وہ میڈم !

نہ جانے خود کو کیا سمجھ رہی تھی ،میرا بس ایک ہی من کرتا ہے جو بھی اسکو ملے اس سے چِھن جاۓ اور مجھے مل جاۓ ،مجھے ارم رحمن کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارم اپنی بہن ثمن سے اپنے دل کا میل بیان کر رہی تھی جب آج صبح وہ سبین کی برتھ ڈے پارٹی پے گئ تھی،

سبین اسکی خالہ زاد تھی جو نہ صرف اسے ایک آنکھ نہ  بہاتی بلکہ اس کے لیے حسد کی سیاہی اپنے سینے میں بھرے ہوۓ تھی ۔۔۔۔۔

"آپی اتنی اچھی تو ہے آپی سبین"ثمن نے اپنی کتاب بند کر کے رکھتے ہوۓ کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تم لوگوں کو تو پتہ نہیں اس میں کون سے لعل جڑے نظر آتے ہیں!! ارم غصے سے کہتی ان فن کرتی جا چکی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


___________________________________

سبین ایک خوب صورت اور باشعور لڑکی  جو بہت ہی اچھے اور اعلی کردار کی حامل تھی،وہ اکثر ارم کی گئ بدتمیزی کو نظر انداز کر جاتی تھی۔

ارم خالہ جان آئی ہیں  !! ثمن نے اسے آگاہ کیا ۔۔۔


ارم نے نظرانداز کیا۔۔۔۔۔۔۔ تو میں کیا کروں ؟؟


جاتی ہوئی ثمن کو روک کر بولی سنو سبین بھی آئی ہے ؟؟؟

ثمن نے حیرت سے دیکھ کر کہا:  کیوں ؟؟؟؟؟


ارم  نے کچھ دیر سوچ کر کہا اچھا میں آتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبین اور اسکی والدہ زرینہ بیگم کو بہت تکریم سے بیٹھایا اور وہ سب  گفت و شنید میں مشغول ہو گۓ اتنے میں ارم اور ثمن بھی آ پہنچیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


پاس بیٹھی ارم کی دادی جان گویا ہوئیں:

بائی سفینہ ہمیں تو تمھاری بیٹی ۔۔۔۔۔۔ارے کیا نام ہے اسکا یاد نہیں آوے ۔۔۔۔ 


اماں جی سبین نام ہے سفینہ بیگم نے مسکرا کر نام بتایا تو وہ بولیں : اچھا اچھا سبین نام ہے !!


"سفینہ مجھے تم سے کہنا تھا یہ بچی میرے نواسے کاتب کے  لیۓ ہمیں دے دو "دادی کی بات سنتے ہی زینے سے اترتی ارم کے تن بدن میں آگ کے شعلے بلند ہونے لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


"میں برباد کر دوں گی تمھیں سبین رب نواز کاتب صرف میرے ساتھ شادی کرے گا " ارم  دانت پیچ کر کہنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اب تو حسد کی آگ بڑکھ اٹھی اور اسی پل وہ لُڑکتی ہوئی زینے سے نیچے آ ئی ۔۔۔۔۔۔۔

 آااااااااپی!!!!!

آپی! ثمن دوڑ کر نیچے اتری تھی ،لاؤنچ میں بیٹھے گھر کے سبھی لوگ متوجہ ہوۓ تھے ۔۔


سر سے بہت زیادہ خون نکلتا دیکھ کر ارم کی والدہ حواس باختہ ہو گئیں ۔۔۔۔۔۔۔ہاسپٹل پہنچایا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سر میں سات ٹانکے لگے ، ٹانکوں کے لیۓ اتنے حصے سے بال کاٹے گے تھے ۔۔۔۔

 خون بہت ضائع ہوا جسکی وجہ سے ہوش نہیں آ پا رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باہر بیٹھی ماں کا کلیجہ منہ کو آ رہا تھا رو رو کر برا حال ہو چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فجر کی آزان کان میں پڑی تھی روم روم آزان کی جانب متوجہ ہونے لگا تھا سوجھی ہوئی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی گئ تھی ،متحرک ہاتھ کو دیکھ کر سبین اور ثمن نے باہر بیٹھے گھر والوں کو اطلاع دی  تھی ۔۔۔۔۔

ارم میری بچی !!!

میری جان یہ کیا ہو گیا !!!

شکر ہے مالک تیرا تو نے صحت دی

_____________________________________

کیوں میرے ساتھ ایسا ہوا ثمن ؟؟

کیا کبھی میری یہ بازو حرکت نہیں کرے گی؟؟؟


ثمن اسکا ہاتھ تھام کر بولی  انشاءاللّٰه‎‎  ٹھیک ہو جاؤ گی اور  تمہارےپہلے سوال کا جواب ہے حسد


ارم نے حیران کن انداز میں کہا : کیا مطلب ؟؟؟


سبین کے لیۓ تمھارا حسد تمھیں اس مقام پے لایا ہے


{حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِھِمْ}(البقرۃ:۱۰۹)

’’اپنے دلوں میں حسد کی وجہ سے۔‘‘


{أمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰی مَآ اٰتٰھُمُ اﷲُ مِنْ فَضْلِہٖ}(النساء :۵۴)

’’کیا وہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے ان کواپنے فضل سے عطا کیا ہے۔‘‘


{فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا} (الفتح :۱۵)

’’پس عنقریب وہ کہیں گے بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو۔‘‘


اور(میں پناہ مانگتا ہوں رب کی) حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔( الفلق ۵:۱۱۳)


حدیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور نہ حسد کرو اور نہ غیبت کرو اور اللہ تعالی بندے بھائی بھائی ہو کر رہو اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ جدا رہے (قطع تعلق کرے) ۔(صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1003)


Sahih Bukhari Hadees # 3596


 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مدینہ سے باہر نکلے اور شہداء احد پر نماز پڑھی جیسے میت پر پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں  ( حوض کوثر پر )  تم سے پہلے پہنچوں گا اور قیامت کے دن تمہارے لیے میں سامان بنوں گا۔ میں تم پر گواہی دوں گا اور اللہ کی قسم میں اپنے حوض کوثر کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں، مجھے روئے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں اور قسم اللہ کی مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم شرک کرنے لگو گے۔ میں تو اس سے ڈرتا ہوں کہ کہیں دنیا داری میں پڑ کر ایک دوسرے سے رشک و حسد نہ کرنے لگو۔

 بغض اور حسد سے دِلوں کو بچایئے

 

ہم میں سے اکثریت آج جن برائیوں کا شکار ہے ان میں سب سے اہم اور خطرناک بیماری حسد و بغض اور چغل خوری جلن وغیرہ ہے

 

حسد ایمان والوں میں بغض عداوت اور نفرت کے بیچ بوتا ہے۔۔۔۔۔

جب کبھی ہمیں کسی کے خلاف حاسدانہ جذبات پرورش پانے لگیں تو اس کو شیطان کا وسوسہ سمجھ کر استغفار کریں رجوع الی اللہ کریں۔ اس سے محفوظ رہنے کے لیے اللہ سے دعا کریں۔۔۔۔۔

ثمن میری بہن تم اتنا سب کچھ جانتی ہو اس بارے میں اور میری آنکھوں پے غفلت کی پٹی بندھی رہی تم مجھے روکتی رہی پر!!!!ارم اب  پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 مت رو آپی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ توبہ کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔

ارم نے کہا التجا کی کہ تم سبین کو بلا دو  گی۔۔۔۔

ثمن : ہاں ضرور

ارم : میں چاہتی ہوں  کہاس سے معافی مانگوں اور اس گناہ کا بوجھ توبہ سے دھو ڈالوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




COMMENTS

Name

After Marriage Based,1,Age Difference Based,1,Armed Forces Based,1,Article,7,complete,2,Complete Novel,634,Contract Marriage,1,Doctor’s Based,1,Ebooks,10,Episodic,278,Feudal System Based,1,Forced Marriage Based Novels,5,Funny Romantic Based,1,Gangster Based,2,HeeR Zadi,1,Hero Boss Based,1,Hero Driver Based,1,Hero Police Officer,1,Horror Novel,2,Hostel Based Romantic,1,Isha Gill,1,Khoon Bha Based,2,Poetry,13,Rayeha Maryam,1,Razia Ahmad,1,Revenge Based,1,Romantic Novel,22,Rude Hero Base,4,Second Marriage Based,2,Short Story,68,youtube,34,
ltr
item
Urdu Novel Links: Hasd By Asma Tayyab Short Story
Hasd By Asma Tayyab Short Story
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgaStXGna9rs4bXrMfVw1sWTZ8nPTOi5A8mfYCg5DAdVFN077Pm6Oh9_FJsLoS5oYG4bojqjjIrteyrgy4pCYXQNQuMMNjz7PyUx8BiRNYBzSFKt8OxIZLgPwiPcriFt--gWMkPVBoorth8GRCCLJ9SDcGJd_p1IkbeNp5K2mnqJTemY3cIbeNEBZZi/w400-h400/290592514_524688529410664_5025432924128665829_n.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgaStXGna9rs4bXrMfVw1sWTZ8nPTOi5A8mfYCg5DAdVFN077Pm6Oh9_FJsLoS5oYG4bojqjjIrteyrgy4pCYXQNQuMMNjz7PyUx8BiRNYBzSFKt8OxIZLgPwiPcriFt--gWMkPVBoorth8GRCCLJ9SDcGJd_p1IkbeNp5K2mnqJTemY3cIbeNEBZZi/s72-w400-c-h400/290592514_524688529410664_5025432924128665829_n.jpg
Urdu Novel Links
https://www.urdunovellinks.com/2022/07/hasd-by-asma-tayyab-short-story.html
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/2022/07/hasd-by-asma-tayyab-short-story.html
true
392429665364731745
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content