--> Bhai By Barrera Short Story | Urdu Novel Links

Bhai By Barrera Short Story

 Bhai By Barrera Short Story بھائی بریرہ   یار میں اتنا بے بس ہوں کچھ بھی نہیں کر پا رہا بہن کی شادی ہے مہینے کے آخر میں کس سے ادھار لوں اتن...

 Bhai By Barrera Short Story



بھائی

بریرہ

 

یار میں اتنا بے بس ہوں کچھ بھی نہیں کر پا رہا بہن کی شادی ہے مہینے کے آخر میں کس سے ادھار لوں اتنی بڑی رقم میں ۔۔گھر جاتا ہوں تو امی ابو کے بے بس چہرے میری پریشانی کو بڑھا دیتے ہیں کاش میں پڑھا لکھا ہوتا لیکن پڑھتا بھی کیسے یار پانچویں کے بعد سے ہی تو مزدوری شروع کر دی تھی اب کوئی جاہل غریبوں کو اچھی پوسٹ بھی نہیں دیتا اللّٰہ اللّٰہ کر کے بہن کا رشتہ ہوا ہے اچھے لوگوں میں کوئی بدمزگی نہیں چاہتا لیکن پیسوں کی قلت کے باعث میں بہت پریشان ہوں کوئی راستہ نہیں دکھ رہا مزدوری کے بھی پیسے نہیں مل رہے آجکل ٹھیکیدار سے ۔۔۔۔۔

_______________

اوۓ پریشان نہ ہو گھر جا کچھ نہ کچھ انتظام ہو جاۓ گا دیکھ میں کرتا ہوں کچھ کسی سے معلومات لیتا ہوں پھر بتاؤں گا کیا کرنا ہے ابھی گھر جا گھر والے پریشان ہوں گے ۔۔۔۔

_________________


امی بھائی آگئے بھائی دیکھیں نا کتنے اچھے اچھے جوڑے ہیں، یہ  دیکھیں تو ۔۔۔۔

ارے بھئی بیٹا بھائی کو بیٹھنے تو دو کھانا پانی پوچھو آتے ہی ہنگامہ شروع ۔۔

ارے رہنے دیں امی کچھ دن کی مہمان ہماری گڑیا پھر تو بابل کا گھر چھوڑ کے پیا کے سنگ چلی جائے گی گڑیا ۔۔۔۔۔

لاؤ دکھاؤ مجھے ۔۔۔۔

وہ بظاہر تو وہیں تھا ہنسی مذاق کرتا ہوا لیکن ذہن کہیں مسائل میں ہی الجھا ہوا تھا کہ پیسوں کا انتظام کیسے ہوگا ۔۔۔

________________

یار نکلا کوئی حل میرے مسئلے کا ۔۔ نہیں یار میں نے بہت کوشش کی مگر ابھی کہیں سے انتظام نہیں ہوسکا ۔۔۔۔

اوئے کیا پریشانی بھائی کو وہیں کہیں سے ایک اور دوست وارد ہوا ۔۔

کچھ نہیں بہن کی شادی ہے اور ۔۔۔پیسوں کا انتظام نہیں ہورہا یہی نا؟؟؟۔اس نے جیسے اسکی بات درمیان میں ہی اُچک لی۔۔۔ہاں یار یہی مسئلہ ۔۔۔

مسئلہ ہی کوئی نہیں میں تو کہتا ہوں اہنا گردہ بیچ دو بھلا بہن سے عزیز ہے گردہ بھی؟؟؟

کککک کیا یارررر گردہ ؟ گردے کی بابت سن کے تو جیسے اسے اچانک گھبراہٹ نے آن لیا تھا  ۔۔

اور نہیں تو کیا پاگل ایک اور انسان تھا پہلے جہاں میں رہتا تھا اسکی بھی میں نے ایسے مدد کروائی تھی اچھی خاصی رقم مل گئی تھی اسے اور ویسے بھی ایک گردے پہ کون مرتا ہے جی لیتے ہیں ایک گردے بھی نارمل زندگی خواہ مخواہ اتنی ٹینشن لے رہا چل سوچ کے جواب دے دینا میں کونسا ابھی لے کے جارہا ہوں ۔۔۔۔۔


________________


کافی سوچنے کے بعد آخر بیچارے نے حامی بھر لی ۔۔۔

ہسپتال پہنچ کے سارے معاملات کرنے کے بعد تین دن بعد کی ٹائمنگ دے دی گئی ۔۔۔

سب کچھ طے تھا یہی تو ان کا کام تھا معصوم شکاروں کو ڈھونڈنا غریب بے بس لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانا اور غیر قانونی کام کرنا پیسے کی خاطر اپنے ضمیروں کو بیچ کر دفنا کر معصوم جانوں کی زندگیوں سے کھیلنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

________________

آج آپریشن ہونا۔۔۔بہن کی خاطر بھائی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنا گردہ بیچنے جارہا تھا ۔۔۔۔

آج سب کو دیکھ کے ناجانے کیوں اتنا پیار آرہا تھا اور اپنی انکھوں کی نمی کو چھپاۓ تین دن بعد انے کا کہہ کر گھر سے نکلا تو سامنے ہی دوست کو کھڑا پایا اور اسکے ساتھ ہسپتال چلا گیا ۔۔۔

____________

آپریشن ہوچکا تھا کامیاب بھی ہوگیا تھا لیکن یہ تو آگے جا کے پتہ چلنا تھا کہ ایک ہی اوزار جب جسم پہ استعمال کیے جائیں تو کیا نقصانات ہوتے ہیں  کسی کی قوت مدافعت اتنی نہیں ہوتی کہ ایک گردے پر جی سکے لیکن اس معصوم کو کیا معلوم تھا اس سب کے بارے اسے تو بس پیسے چاہیے تھے جو اسے ہوش میں اتے ہی دے دیئے گئے تھے ۔۔۔

___________

تین دن بعد چھٹی ہوئی۔۔۔۔۔۔ چلنے میں تھوڑی تکلیف ہوئی لیکن ضبط کرتا دواؤں کی تھیلی پکڑے گھر نکل پڑا گھر جاکے سلام دعا کے بعد جب باپ کے ہاتھ میں اتنی زیادہ رقم رکھی توماں باپ دونوں ہی تعجب سے دیکھنے لگے کہ اتنی رقم کہاں سے آئی ۔بہانا تو پہلے ہی سوچ لیا تھا اس نے ۔۔۔وہ امی تین دن ڈبل کام کیا ہے کچھ اسکی دیہاڑی ہے اور باقی ادھار لیئے سیٹھ سے اچھا ہے گڑیا کی شادی ہوجاۓ گی سکون سے ۔۔۔۔

_________


دو تین دن گزرنے کے بعد دوا بھی ختم ہوئی تھی اور اب دھیرے دھیرے بخار ہونے لگا درد بھی بہت ہورہا تھا لیکن دو دن کی بات بہن کی شادی ہوجاۓ پھر جاؤنگا چیک اپ کے لئیے ۔۔۔ بس ابھی یہی دوا کھا لیتا ہوں ۔۔۔

بہن کی شادی جیسے تیسے دوا سے دعا سے اچھی گزر گئی لیکن اب تکلیف ناقابل برداشت ہوتی جارہی تھی اور بخار و نقاہت سے چلنا دشوار اور اب تو بیت الخلاء میں حاجت میں بھی مسئلہ ہونے لگا تھا لیکن اٹھا جاتا تو ہسپتال جاتا نا۔۔۔ ۔۔!!!


________

ماں نے یہ حالت دیکھی تو پریشان ہی ہوگئی لیکن اس نے کہاں بتایا تھا کہ وہ کیا کرچکا ہے تو بخار کا کہہ کہ ٹال دیا ماں ساری رات پٹیاں رکھتی رہی ۔۔۔

جب بخار تھوڑا کم لگا اور ارام ملا تو نیند نے اپنی آغوش میں لیا لیکن کسے خبر تھی یہ وقتی نہیں ابدی نیند سو چکا ہے ۔۔۔ 

________

صبح اٹھانے پر بھی جب نہ اٹھا تو گھر میں کہرام مچ گیا جوان بچے کی موت پر شور سے محلے والے بھی جمع ہوگئے موت کی وجہ سب کو معلوم نہ ہوسکی لیکن ماں کے کہے کے مطابق بخار تھا صرف سب نے کہا ٹائیفائیڈ وغیرہ ہوگا پتہ نہیں چلا اس لیے افسوس کرنے لگے سب ۔۔۔۔۔۔۔

غسل دیتے ہوئے جب جسم پہ گردے کی طرف اتنا بڑا زخم دیکھا تو سب کو تعجب ہوا کہ اخر یہ زخم کس چیز کا ہے ۔۔۔ایسے میں محلے کے ایک عقلمند ادمی جو مالی طور بھی اچھا تھا اس نے پوسٹ مارٹم کا مشورہ دیا گھر والوں کو بمشکل راضی کیا جب پوسٹ مارٹم ہوا تو معلوم ہوا کہ ایک گردہ نکالنے کی وجہ سے یہ زخم ہے حال ہی میں نکالا گیا ہے جسم کی قوت مدافعت کم ہونے کی بنا پر سروائیو نہیں کرسکے۔۔۔۔

گھر والے تو گھر والے محلے والے بھی یقین نہ کر  پاۓ دوست....

دوستوں سے پوچھ تاچھ کی جس میں سے  ایک دوست نے اکر بتا دیا سب کہ کس لیے اور کیوں کیا یہ سب ۔۔۔۔۔

یہ سن کر ہر انکھ آبدیدہ ہوگئی کہ بہن کی خاطر ایک بھائی نے اپنی قربانی دے دی

۔۔

The end 🔚



COMMENTS

Name

After Marriage Based,1,Age Difference Based,1,Armed Forces Based,1,Article,7,complete,2,Complete Novel,634,Contract Marriage,1,Doctor’s Based,1,Ebooks,10,Episodic,278,Feudal System Based,1,Forced Marriage Based Novels,5,Funny Romantic Based,1,Gangster Based,2,HeeR Zadi,1,Hero Boss Based,1,Hero Driver Based,1,Hero Police Officer,1,Horror Novel,2,Hostel Based Romantic,1,Isha Gill,1,Khoon Bha Based,2,Poetry,13,Rayeha Maryam,1,Razia Ahmad,1,Revenge Based,1,Romantic Novel,22,Rude Hero Base,4,Second Marriage Based,2,Short Story,68,youtube,34,
ltr
item
Urdu Novel Links: Bhai By Barrera Short Story
Bhai By Barrera Short Story
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiaSRTXPU2ugU-VwyUzu9XlhxMmNZhmeR8svDVck6hvNmnf1jMSrid3J5Kfa0paDrY05JyGqwk9dBOTg0woKWk1McyNlHh4oAcEzN3gkx_AelzO-dnXJ6J7dLF2rJnxg2sV4ScSZjoEdRIeUTMX4DwVwokONB8YN0XTBWBjhZLq4iaTUglML2iv25Bg/w400-h400/290749539_519810956565088_5145083878927378252_n.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiaSRTXPU2ugU-VwyUzu9XlhxMmNZhmeR8svDVck6hvNmnf1jMSrid3J5Kfa0paDrY05JyGqwk9dBOTg0woKWk1McyNlHh4oAcEzN3gkx_AelzO-dnXJ6J7dLF2rJnxg2sV4ScSZjoEdRIeUTMX4DwVwokONB8YN0XTBWBjhZLq4iaTUglML2iv25Bg/s72-w400-c-h400/290749539_519810956565088_5145083878927378252_n.jpg
Urdu Novel Links
https://www.urdunovellinks.com/2022/06/bhai-by-barrera-short-story.html
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/
https://www.urdunovellinks.com/2022/06/bhai-by-barrera-short-story.html
true
392429665364731745
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content